شفقت محمود کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کا اجلاس، پولیس نظام میں اصلاحات کے حوالے سے امور پر تفصیلی امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 15 جولائی 2021 23:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2021ء) وفاقی وزیر برائے تعلیم ، پیشہ وارانہ تربیت قومی ورثہ و ثقافت شفقت محمود کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کا اجلاس جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیر اعظم کے مشیر برائے سٹیبلشمنٹ محمد شہزاد ارباب، وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام اور وفاقی وزیر قانون و انصاف ڈاکٹر بیرسٹر فروغ نسیم نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سمارٹ پولیسنگ اور کمیونٹی پولیس کے ذریعے پولیس سروس میں اصلاحات متعارف کروائی جائیں تاکہ پولیس کو عوام دوست اور جرائم کے خلاف نمٹنے کے لئے مزید فعال بنایا جا سکے۔ اجلاس میں حکومت کے روزہ مرہ کے معاملات کو تیزی کے ساتھ نمٹانے کے حوالے سے امور بھی زیرغور آئے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر و کمیٹی چیئرمین شفقت محمود نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ موجودہ حکومت کے اختتام پر حکومت سازی اور ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق کئے گئے اقدامات میں واضح فرق نظر آئے گا۔