سینٹ نے سابق صدر ممنون حسین کے انتقال پر تعزیتی قرارداد کی اتفاق رائے سے منظوری

جمعہ 16 جولائی 2021 18:39

سینٹ نے سابق صدر ممنون حسین کے انتقال پر تعزیتی قرارداد کی اتفاق رائے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2021ء) سینٹ نے سابق صدرممنون حسین کے انتقال پر تعزیتی قرارداد کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی۔ جمعہ کو ایوان میں سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے تعزیتی قرارداد پیش کی۔

(جاری ہے)

قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان سابق صدر ممنون حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتا ہے اور ان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کرتا ہے۔ ایوان نے متفقہ طور پر قرارداد کی منظور کر لی۔

متعلقہ عنوان :