دین سے دوری نے ہمیں غفلت میں مبتلا کر رکھاہے ‘ رابی پیرزادہ

جنہیںرب کی طرف سے ہدایت مل جائے وہی حقیقت میں کامیاب لوگ ہیں

ہفتہ 17 جولائی 2021 11:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2021ء) شوبز کو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ دین سے دوری نے ہمیں غفلت میں مبتلا کر رکھاہے ، خدا کی ذات کے سامنے سر بسجود ہوئے بغیر اس کا قرب حاصل نہیں کیا جا سکتا ،جن لوگوںکو دنیا میں رب تعالیٰ کی طرف سے ہدایت مل جائے وہی حقیقت میں کامیاب اور خوش نصیب لوگ ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں رابی پیرزادہ نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ جب میں شوبز کی رنگین دنیا سے وابستہ تھی تو مجھے دین کے بارے میں اتنا علم نہیں تھا لیکن جب سے شوبز چھوڑا ہے تو بہت کچھ سیکھا ہے اور مجھے جو اطمینان نصیب ہوا ہے اسے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی۔

انہوںنے کہاکہ اسلامی معاشرے میں عورت کو جو عزت اور مقام دیا گیا ہے اس کی دوسری کوئی مثال نہیں ،اسلام میں صرف بھلائی کا درس دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :