جرمنی میں مزید سیلاب کا خدشہ، ہلاکتیں 80 تک پہنچ گئیں

ہفتہ 17 جولائی 2021 13:12

جرمنی میں مزید سیلاب کا خدشہ، ہلاکتیں 80 تک پہنچ گئیں
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2021ء) جرمنی کے مغربی حصے میں ایک اور ڈیم میں طغیانی کے باعث سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا جبکہ پہلے سے جاری سیلاب کی صورت حال کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 80 سے زائد ہوگئی، کئی سالوں بعد جرمنی میں اس طرح بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی ریاست نور ڈر ائن ویسٹ فالن اور رائنلینڈ-پالاتینات کے قصبوں اور گاؤں کو بپھرے ہوئے دریا نے نگل لیا، جس سے وہاں کی برادریاں پریشان ہیں۔

(جاری ہے)

رائنلینڈ-پالاتینات کی وزیر مالو ڈریئر نے بروڈکاسٹر 'زیڈ ڈی ایف' کو بتایا کہ مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، سیلاب کے نتیجے میں صرف ان کی ریاست میں 50 سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ انفرا سٹرکچر مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے اور دوبارہ تعمیر کیلئے زیادہ وقت اور رقم درکار ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ نے سوشل میڈیا سائٹ فیس بک پر بتایا کہ شمالی ریاست نور ڈر ائن ویسٹ فالن کے جنوبی ضلع اھر ویلر میں تقریباً1300 شہری لاپتا ہیں۔