ْساہیوال،گھریلو تنازعات پر ایک شادی شدہ خاتون سمیت پانچ لڑکیوں نے زہر پی کر خود کشی کر لی

اتوار 18 جولائی 2021 18:10

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2021ء) گھریلو تنازعات پر ایک شادی شدہ خاتون سمیت پانچ لڑکیوں نے زہر پی کر خود کشی کر لی ۔ہڑ پہ کے احمد کی 40سالہ بیوی بھاگ بھری نے خاوند سے جھگڑکر زہر کالا پتھر پی کر خود کشی کر لی ۔چک66۔ای بی کے غلام رسول کی25سالہ بیٹی را حیلہ نے گھریلو تنازعہ پر والدین سے جھگڑ کر زہر کالا پتھر پی کر خود کشی کر لی ۔

چک98۔

(جاری ہے)

گ ب سے مہمان آئی محمد اعظم کی 15سالہ بیٹی فوزیہ نے والدین سے جھگڑ کر زہر پی کر خود کشی کر لی۔چیچہ وطنی کے ریاض احمد کی 19سالہ بیٹی عاصمہ نے کالا پتھر زہر والدین سے جھگڑ کر کھا کر خود کشی کر لی ۔عارف والہ کے محمد امیر کی 15سالہ بیٹی پٹھانی نے زہریلی سپرے پی کر خود کشی کر لی ۔بھاگ بھری،راحیلہ،فوزیہ عاصمہ اور پٹھانی کو بے ہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں پانچوں لڑکیوں نے دم توڑ دیا۔