ایس ای سی پی نے کمپنیوں کو ملازمین اور انکے اہل خانہ کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کرانے کی ہدایت کر دی

پیر 19 جولائی 2021 23:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2021ء) ایس ای سی پی نے کمپنیوں کو ملازمین اور انکے اہل خانہ کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کرانے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق ایک لاکھ 46 ہزار سے زائد کمپنیوں کو ہدایات جاری کیں ، ملازمین کے لئے ویکسی نیشن کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے ،تمام کمپنیوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی ویکسین کی تفصیلات 26 جولاء تک جمع کروائیں ،ایسی تمام کمپنیوں کے خلاف انضباطی کارروائی کی جائے گی جو کورونا سے بچاو کے اقدامات کرنے میں ناکام رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :