مداح خاتون نے عمران اشرف کا روپ دھار لیا

منگل 20 جولائی 2021 18:02

مداح خاتون نے عمران اشرف کا روپ دھار لیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء) پاکستان کے معروف ہر دلعزیز اداکار عمران اشرف کی ایک مداح خاتون نے میک اوور کر کے اٴْداکار کا روپ دھار لیا ہے۔پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے صف اول کے اداکار عمران اشرف آج کل شہرت کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران اشرف کی جانب سے سوشل میڈیا اکائونٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جسے دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین سمیت وہ خود بھی دنگ رہ گئے ہیں۔عمران اشرف کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اٴْن کی ایک خاتون مداح نے میک کے ذریعے اٴْن کے کردار موسیٰ کا روپ دھارا ہے۔عمران اشرف نے اپنی مداح کی یہ حیرت انگیز ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداح کی میک اپ کی صلاحیتوں کو حقیقی آرٹ قرار دیا ہے۔