عید الاضحی ہمیں ایثار و قربانی کا درس دیتی ہے ‘ نوروز خان

عید کی خوشیوں میں غرباء کا خاص خیال ،اپنی خوشیوں میں شریک کیا جائے

منگل 20 جولائی 2021 21:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنماء و سابق امیدوار این اے 45 نوروز خان اورکزئی نے عید الاضحی کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ عید کی خوشیوں میں غرباء کا خاص خیال رکھا جائے اور انہیں بھی اپنی خوشیوں میں شریک کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ عید الاضحی ہمیں قربانی و ایثار کا درس دیتی ہے انہوں نے امت مسلمہ پر زور دیا کہ وہ آپس میں اتحاد و اتفاق سے رہیں اور غیر مسلموں کی سازشوں کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے اس کو ناکام بنائیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کرم میں 22 سے 24 جولائی تک فیسٹول کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ضلع کرم اور خصوصاً پورے صوبے کے عوام کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ اس میں شامل ہو جائیں تاکہ ضلع کرم کی خوبصورتی اور یہاں کی مہمان نوازی دیکھیں ۔انہوں نے کہا کہ ضلع کرم کو قدرتی حسن سے مالا مال ہے یہاں کثیر تعداد میں سیاحتی مقامات موجود ہیں تاہم حکومت کی جانب سے توجہ کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ضلع کرم کی ترقی کیلئے اقدامات کرنے سمیت اس کی خوبصورتی پوری دنیا کو دکھائیں گے تاکہ یہ علاقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو ۔

متعلقہ عنوان :