قوم کو حج و عیدالاضحی مبارک، عید کی خوشیوں میں سب کوشریک کریں، طارق مدنی

منگل 20 جولائی 2021 21:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2021ء) پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی نے ایک تہنیتی پیغام میں قوم کو حج اور عیدالاضحی کی مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ حج اور عیدالاضحی سے امن ومساوات اور محبت و ایثار کا درس ملتا ہے عیدالاضحی پر رشتے دار و عزیز اقارب ،محلہ دار وںکے ساتھ ساتھ غریب، مساکین اور ضرورت مندوں میں بھی قربانی کا گوشت تقسیم کرنا چاہئے اور عید کی خوشیوں میں سب کوشریک کرنا چاہئے طارق مدنی نے کہا کہ قربانی کی کھالیں مدارس دینیہ کودی جائیں مدارس دینیہ اسلام کے قلعے ہیں ان کی مضبوطی و استحکام میں ہی اسلام کی سربلندی و بقا ہے انہوں نے کہا کہ سیکولر و لبرل قوتیں مدارس دینہ کے خلاف سازشوں میں تیزی سے مصروف ہیںجنہیں ناکام بنانے کے لئے قوم کو متحد و منظم ہوکر مدارس دینیہ کو مضبوط کرنا ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی ذات کی نفی یعنی قربانی کی اصل روح کو بھی سمجھنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :