ایمازون کے مالک جیف بیزوس نے خلا کا سفر کرلیا

جیف بیزوس کے ہمراہ کے ان کے بھائی، ایک طالبعلم اور تجربہ کار خلانورد بھی تھے

جمعہ 23 جولائی 2021 12:20

نیو میکسیکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2021ء) دنیا کے امیر ترین شخص اور ایمازون کے بانی جیف بیزوس بھی خلا کا چکر لگانے کے بعد دنیا کے دوسرے کھرب پتی اور مجموعی طور پر 571 ویں خلا باز بن گئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میڈیا جیف بیزوس اپنی کمپنی ’’نیو شیپرڈ‘‘ کے اسپیس ایئر کرافٹ کے تین ارکان کے ہمراہ خلا کا چکر لگا کر واپس زمین پر لوٹ آئے۔

جیف بیزوس کے ہمراہ ان کا بھائی مارک بیزوس، خلائی دوڑ کے بانی 82 سالہ والی فونک اور ایک 18 سالہ طالب علم شامل تھا۔وہ 3 منٹ میں خلا میں پہنچے تو وہاں کشش ثقل کے ختم ہونے کا احساس ہونے لگا اور پھر واپس زمیں پر ایک صحرا میں اترے۔ اس پورے عمل میں صرف 10 منٹ لگے۔میڈیا سے گفتگو میں جیف بیزوس سے بھی کہا کہ یہ ایک یادگار دن تھا اب موجودہ نسل کو چاہیے کہ خلا تک کا راستہ ہموار بنائے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل کھرب پتی رچرڈ برینسن بھی خلا کا سفر کرچکے ہیں۔جیف بیزوس کی کمپنی بلیو اوریجن کے تحت ایک نئی کمپنی ’’نیو شیپرڈ‘‘ بنائی گئی ہے جس کا مقصد خلائی سیاحت کی بڑھتی ہوئی مارکیٹ کے لیے خدمات پیش کرنا ہے۔ اس کمپنی کے ذریعے دنیا کے ارب پتی افراد کو خلائی سفر کی پیشکش کی گئی ہے۔ارب پتی افراد کے لیے خلائی سفر کی اس پیشکش پر جیف بیزوس کو شدید تنقید کا سامنا بھی ہے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ خلائی سفر کی تفریح پر خرچ ہونے والی رقم ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے یا موسمیاتی تبدیلیوں کے ضمن میں ہونے والے پروجیکٹ پر خرچ کی جانی چاہیئے۔ناقدین کی رائے پر جیف بیزوس کا اصرار تھا کہ ان کے پاس ماحولیاتی وڑن ہے جس کے تحت اب ہمیں تمام بڑی صنعتوں بشمول آلودگی پھیلانے والی تمام صنعتوں کو خلا میں منتقل کرنے کی ضرورت ہے جس سے ہماری زمین آلودگی سے پاک سیارے کی حیثیت سے کائنات میں جگمگاتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :