ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید کرونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر ہفتہ 24 جولائی 2021 12:28

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید کرونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی2021ء) اس وقت جہلم میں 8 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہے ان کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 104627 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 2378 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اب تک کل 2303 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اس وقت کل کرونا وائرس سے 67 اموات ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

کرونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کرونا وائرس کے مشتبہ 43063 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 897 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کرونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 26 اموات ہوئی ہیں اورکرونا وائرس کے مثبث کیسیز کی شرح %2.13 ہے۔ جہلم میں اب تک 71 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔ اب تک 2864 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 230,605 اٹھارہ سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :