موٹروے پولیس ایم تھری نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی۔ عبدالحکیم سروس سے ملنے والا بیگ، 32ہزار 700روپے اور دیگر قیمتی اشیاء مالک کے حوالے کردیا

Abdul Wahab Khalid عبدالوہاب خالد ہفتہ 24 جولائی 2021 14:13

موٹروے پولیس ایم تھری نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی۔ عبدالحکیم سروس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی2021ء) موٹروے پولیس ایم تھری نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی۔ عبدالحکیم سروس سے ملنے والا  بیگ، 32ہزار 700روپے اور دیگر قیمتی اشیاء مالک کے حوالے کردیا۔موٹروے پولیس کو ہیلپ لائن 130کے زریعے بیگ کی سروس ایریا میں گم شدگی اطلاع دی گئی۔

(جاری ہے)

پٹرولنگ افسران نے کوشش کے بعد سروس ایریا سے بیگ کو تلاش کرلیا۔قیمتی بیگ کو تمام قانونی کاروائی کے بعد مالک کے حوالے کردیا گیا۔
 ایس ایس پی سید حشمت کمال  نے افسران کی ایمانداری کو سراہا ہے۔پیشہ ورانہ کارکردگی پر سیکٹر کمانڈر سید حشمت کمال نے افسران کو تعریفی اسناد اور انعام کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :