دیال سنگھ کالج کو اصلی حالت میں بحال کرنے کا ٹاسک والڈ سٹی اتھارٹی کو سونپ دیا گیا

ہفتہ 24 جولائی 2021 16:06

دیال سنگھ کالج کو اصلی حالت میں بحال کرنے کا ٹاسک والڈ سٹی اتھارٹی کو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء)محکمہ ہائر ایجوکیشن نے دیال سنگھ کالج کو اصلی حالت میں بحال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے والڈ سٹی اتھارٹی کو ٹاسک دیدیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ندیم محبوب کے مطابق دیال سنگھ کالج کی تاریخی حیثیت کو بحال کیا جائے گا، اس حوالے سے دیال سنگھ کالج کی بلڈنگ کو محفوظ بنایا جائے گا۔ ندیم محبوب نے مزید بتایا کہ والڈ سٹی اتھارٹی جلد اس پراجیکٹ پر کام شروع کردے گی، دیال سنگھ کالج کی بلڈنگ تاریخی حیثیت رکھتی ہے،اس کی تاریخی اہمیت کے پیش نظر ہی اسے محفوظ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔