فیڈرل بورڈ ایچ ایس ایس سی (پارٹ I اور II) کے فرسٹ اینول امتحانات کے نتائج کا اعلان 9 ستمبر کو کرے گا،ترجمان

منگل 8 ستمبر 2026 11:52

فیڈرل بورڈ  ایچ ایس ایس سی (پارٹ I اور II) کے فرسٹ اینول امتحانات    کے نتائج ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2026ء) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ایف بی آئی ایس ای)اسلام آباد ایچ ایس ایس سی (پارٹ I اور II) کے فرسٹ اینول امتحانات 2026ء کے نتائج کا اعلان 9 ستمبر بروز بدھ کرے گا۔

(جاری ہے)

ترجمان فیڈرل بورڈ کے مطابق نتائج کا اعلان صبح 11:30 بجے کیا جائے گا، طلبا و طالبات اور اساتذہ نتائج فیڈرل بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ (www.fbise.edu.pk) پر دیکھ سکیں گے جبکہ ہیلپ لائن نمبر 473 032 111 (UAN) سے بھی معلومات حاصل کی جا سکیں گی۔

متعلقہ عنوان :