سورانی واشک میں ناگ پنجگور سے آنے والے پک اپ گاڑی میں سوار باپ بیٹوں سمیت گاڑی کو واشک لیویز نے ناگ ایریا میں برآمد کر لی

اتوار 25 جولائی 2021 20:40

واشک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) سورانی واشک میں ناگ پنجگور سے آنے والے پک اپ گاڑی میں سوار باپ بیٹوں سمیت گاڑی کو واشک لیویز نے ناگ ایریا میں برآمد کر لی تفصیلات کے مطابق منگل کی صبع واشک کے علاقے سورانی ندی میں پنجگور سے آنے والے پک گاڑی میں سوار باپ بیٹے کو لیویز نے برآمد کرکے دو ملزمان کو ناگ لیویز کے حوالدار زبیر محمد حسنی نے ڈپٹی کمشنر واشک شفقت انور شاہوانی کی ہدایت پر سورانی کے مقام پر خالد ولد محمد نواز ساکن واشک کو گرفتار جبکہ انکا ایک ساتھی صفی اللہ ولد حمید اللہ فرار اور باقی دو ساتھیوں عثمان ولد مدد خان استاد ولد منیر کو سبز آب چیک پوسٹ پنجگور لیویز نے گرفتار کر لیا ڈپٹی کمشنر وازک شفقت انور شاہوانی نے مقامی صحافی نصیب اللہ بلوچ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ھیکہ چاروں چوروں کا تعلق واشک سے ہے جن میں سے تین گرفتار ہو چکے ہیں جبکہ ایک فرار ہو گیا جنکو بھی جلد گرفتار کیا جائیگا شفقت انور شاہوانی نے کہا کہ واشک کے ایریا میں چوروں کی قطعی گنجائش نہیں عوام کی جان و مال کی تحفظ واشک انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے ڈپٹی کمشنر واشک شفقت انور شاہوانی نے کاروائی کرنے والے ناگ اور واشک لیویز اہلکاروں کو بروقت کاروائی کرنے پر نقد انعامات بھی دئیے اور لیویز فورس کے جوانوں کے محنتوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :