سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ صفورا میں سزاؤں کیخلاف مرکزی ملزم کی اپیل سے متعلق وکیل صفائی کی عدم حاضری پر سماعت ملتوی کردی

پیر 26 جولائی 2021 16:29

سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ صفورا میں سزاؤں کیخلاف مرکزی ملزم کی اپیل سے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ صفورا میں سزاؤں کیخلاف مرکزی ملزم کی اپیل سے متعلق وکیل صفائی کی عدم حاضری پر سماعت ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو اور جسٹس فہیم صدیقی پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو سانحہ صفورا میں سزاوں کیخلاف مرکزی ملزم کی اپیل کی سماعت ہوئی۔ ملزم سعد عزیز کے وکیل پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے اپیل کی سماعت 16 اگست تک ملتوی کردی۔ عدالت نے ملزم سعد عزیز کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری کردیئے۔