دیگر ویٹ لفٹرز جیسی سہولیات ملتیں تو آج پورا ملک میڈل کا جشن منارہا ہوتا: طلحہ طالب

مزید ایونٹس میں اچھی کارکردگی دکھا کر ملک کا نام روشن کروں گا: پاکستانی ویٹ لفٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 27 جولائی 2021 12:06

دیگر ویٹ لفٹرز جیسی سہولیات ملتیں تو آج پورا ملک میڈل کا جشن منارہا ..
ٹوکیو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 جولائی 2021ء ) ٹوکیو اولمپکس میں 5 ویں پوزیشن حاصل کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کرنے والے ویٹ لفٹر طلحہ طالب کا کہنا ہے کہ مستقبل میں زیادہ محنت کرکے میڈل جیتوں گا۔ ٹوکیو اولمپکس میں 21 سالہ طلحہ طالب 2 کلو گرام کی فرق سے میڈل نہ جیت سکے لیکن ان کا کہنا ہے کہ اگر بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کی جاتیں تو دو کلو کا فرق اتنا بڑا نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگر جیت جاتا تو آج پورا ملک میڈل جیتنے کا جشن منار ہا ہوتا، مستقبل میں اور زیادہ محنت کرکے میڈل جیتوں گا۔

(جاری ہے)

اُن کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کی دعاؤں کے بغیر میرے لیے یہ سفر ممکن نہ تھا جن لوگوں نے سپورٹ کیا ان کا شکر گزار ہوں۔ واضح رہے 21 سالہ طلحہ طالب کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے، طلحہ طالب نے کامن ویلتھ چیمپئن شپ اور انٹرنیشنل سالیڈیریٹی چیمپئن شپ میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈلز جیتے جب کہ آسٹریلیا میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی تھی ۔

علاوہ ازیں اس سال ہونے والی ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں انہوں نے کانسی کا تمغہ جیتا تھا جس کے بعد انہیں ٹوکیو اولمپکس میں وائلڈ کارڈ پر شرکت کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔                                 

متعلقہ عنوان :