شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا نئے پاس آؤٹ ہو کر آنے والی لیڈی کانسٹیبلز سے خطاب

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر بدھ 28 جولائی 2021 17:37

شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا نئے پاس آؤٹ ہو کر آنے والی ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جولائی2021ء) شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا نئے پاس آؤٹ ہو کر آنے والی لیڈی کانسٹیبلز سے خطاب،تفصیلات کے مطابق شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے پولیس لائن ہال میں نئے پاس آؤٹ ہو کر آنے والے 23لیڈی پولیس کنسٹیبلان سے خطاب کیا۔پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔اس موقع پر محمد اکرم گوندل ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز بھی موجود تھے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے نئے پاس آؤٹ ہو کر آنے والی لیڈی کنسٹیبلان کو ضلع پولیس میں ہوا کا تازہ جھونکا قرار دیتے ہوئے خوش آمدید کیا۔دوران خطاب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے لیڈی کنسٹیبلان کو نیک نیتی کے ساتھ ساتھ خدمت خلق کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ محکمہ پولیس ہی ایسا محکمہ ہے جس میں آپ کو حقوق العباد کی بجا آوری کا بہترین موقع فرائم کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

انعام غنی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں سال2021-22ء کو تھانہ جات کا سال قرار دیا گیا ہے۔اس ضمن میں آپ کو تھانہ جات میں تعینات کیا جائے گا جہاں آپ پولیس ورک پر فوکس کریں اور اپنے آپ کو درپیش چیلنجز کے لیے تیار کریں۔اچھے ٹرن آؤٹ کے ساتھ خوش اخلاقی اور خندہ پیشانی سے عوام الناس کے مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں ۔اللہ پاک آپ سب کا حامی و ناصر ہو ۔آمین

متعلقہ عنوان :