پی ٹی سی ایل کاو ہیل کلاؤڈ ٹیکنالوجیز کے ساتھ تذویراتی معاہدہ
جمعرات 29 جولائی 2021 17:29
ندیم خان ، قائم مقام سی ای او ، اور گروپ سی ایف او، پی ٹی سی ایل اور یوفون اور چن ژیاؤ وائی ، صدر جنوبی ایشیاء ، وہیل کلاؤڈ ٹیکنالوجیز نے اسلام آباد میں پی ٹی سی ایل کے ہیڈ کوارٹر میں ایک تقریب کے دوران معاہدہ پر دستخط کئے۔ جعفر خالد، گروپ سی ٹی آئی او ( ڈویلپمنٹ)، پی ٹی سی ایل اور یوفون ،سعد ایم وڑائچ، گروپ سی ٹی آئی او (آپریشنز)، پی ٹی سی ایل اور یوفون، ایاز احمد، نائب صدر، وہیل کلاؤڈ ٹیکنالوجیز، پاکستان نے دونوں کمپنیوں کی سینئر قیادت کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی۔
(جاری ہے)
یہ ٹرانسفارمیشن پی ٹی سی ایل کی طرف سے اپنے قابل قدر صارفین کو بہتر تجربے فراہم کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں میں سے ایک اہم قد م ہے۔
اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ندیم خان ، قائم مقام سی ای او اور گروپ سی ایف او، پی ٹی سی ایل اور یوفون نے کہا” صارفین کو بہترین سلوشنز کی فراہمی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل اپنے بلنگ سلوشن کو اپ گریڈ کر نے کیلئے سرمایہ کاری کر رہا ہے تاکہ صارفین کو جدید ترین خدمات فراہم کی جاسکیں۔ ہمیں اس تذویراتی اقدام کیلئے وہیل کلاؤڈ ٹیکنالوجیز کے ساتھ شراکت داری پر خوشی ہے جو دنیا بھر کی اہم مارکیٹسمیں بزنس سپورٹ سسٹم ڈومین کا بڑا اور نمایاں سپلائر ہے۔“
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چن ژیاؤوائی، صدر جنوبی ایشیا، وہیل کلاؤڈ ٹیکنالوجیز نے کہا” ہمارے لئے یہ کسی اعزاز سے کم نہیں ہے کہ پی ٹی سی ایل نے ٹرانسفارمیشن کے سفر کیلئے و ہیل کلاؤڈ ٹیکنالوجیز کاانتخاب کرکے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ اس شراکت داری سے کسٹمر ویلیو چین پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اورہم پی ٹی سی ایل کے صارفین کو بہتر انداز میں خدمات فراہم کرنے میں پی ٹی سی ایل کی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔“
پی ٹی سی ایل اس طرح کے اقدامات اٹھانے میں ہمیشہ سے کوشاں ہے جس سے کلاؤڈ پر مبنی جدید ترین سلوشنز اور مینجڈ سروسز کی نہ صرف راہ ہموار ہوگی بلکہ پاکستان بھر میں ہمارے کارپوریٹ صارفین کو بھی بہترین سروسز کی فراہمی یقینی ہوگی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
9 مئی واقعات، کور کمانڈر حملہ کیس میں مزید 10 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی گئی
-
جرمن حکومت کا ملک سے بےخانمانی کے مکمل خاتمے کا منصوبہ
-
گندم بحران سے متعلق صحت مند بحث کی بجائے بس تنقید ہورہی ہے
-
عوام پر ایک اور "بجلی بم" گرانے کی تیاریاں
-
پاکستان: آئی ایم ایف مشن کے دورے سے قبل ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے پر غور
-
پارٹی کا انتخابی نشان لینے میں ناکام رہنے والا نااہل پارٹی کو بےنشان کرگیا
-
کہتے7 فیصد لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا،جھوٹ کی بھی کوئی حد ہوتی ہے
-
ترجمان پاک فوج کا بیان تضادات سے بھرپور ذہن کی غمازی کر رہا تھا، رؤف حسن
-
پنجاب بھر میں شراب و بیئر صرف پرمٹ ہولڈرز کو ملے گی
-
صوبائی وزراء صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس
-
وزیرداخلہ کا اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاون تیز کرنے کا حکم
-
نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.