لاڑکانہ کے اسپتال میں ڈاکٹر مریض کے پیٹ میں قینچی بھول گیا۔ مریض پریشان فوری طور پر اپریشن کروانے اور ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

Imran Malik عمران ملک جمعرات 29 جولائی 2021 17:58

لاڑکانہ کے اسپتال میں ڈاکٹر مریض کے پیٹ میں قینچی بھول گیا۔ مریض پریشان ..
لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی2021ء) لاڑکانہ کے اسپتالوں میں بے رحمی کی انتھا ھوگئی ۔ڈاکٹروں نے آپریشن کرنے کے بعد قینچی نکالنا بھول گئے
قمبر کے گائوں دوست علی بنگلانی  کے رھنے والے  کسان مزدور  غلام شبیر چانڈیو نے اپنے ورثہ کے ھمراہ احتجاج کرتے ھوئے  بتایا کے 2۔ماہ قبل لاڑکانہ اسپتال میں آنتوں کا آپریشن سرجن پروفیسر۔

کے۔ داس۔

(جاری ہے)

نے کیا تھا لیکن انہوں نے غفلت کرتے ھوئے پیٹ میں قینچی چھوڑ  کر ٹانکے لگا دیئے
انہوں نے کہا کے پیٹ میں تکلیف  ھونے  کی وجہ سے کئی دفعہ ڈاکٹروں  کو شکایت کی اور ایکسرے  ھوا تو معلوم ھوا کے پیٹ میں قینچی موجود ھے ۔انہوں نے کہا کے میری زندگی کو خطرہ ھے اس لئے ھنگامی  و سرکاری آپرہشن کروا کر میری جان بچائی جائے اور غفلت میں مرتکب ڈاکٹر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :