ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر رابعہ ریاست کے زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس

رواں ماہ کے دوران ناجائز منافع خوروں کو 6لاکھ روپے جرمانے ‘20افراد کیخلاف مقدمات درج جبکہ 12افراد کو گرفتار کیا گیا

جمعرات 29 جولائی 2021 20:26

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گُل کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر رابعہ ریاست کے زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرزقصور اورنگزیب سدھو ، چونیاں رضوان الحق ،کوٹ رادھاکشن راجہ قاسم محبوب ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعد بن شبیر ، ڈی او انڈسٹریز شفیق طارق،سیکرٹری ڈی آر ٹی اے حافظ عثمان احمد سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کیطرف سے ناجائز منافع خوری،ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی کیخلاف ضلع بھر میں جاری کریک ڈاؤن کے تحت کی جانیوالی کاروائیوں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو بتایا گیا کہ ضلع قصور میں رواں ماہ کے دوران 38پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 6لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کئے جبکہ 20افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے 12افراد کو گرفتار کروایا گیا ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اور روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کا دورہ کر کے ضلعی حکومت کی طرف سے جاری کر دہ نرخ ناموں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی سستی اور غفلت کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :