جسٹس محسن اختر کیانی اسٹاف ممبرز سمیت کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا

جسٹس اختر کیانی کی کورٹ کے تمام کیسز کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ، کورٹ روم ڈس انفیکٹ کرایا گیا

جمعہ 30 جولائی 2021 13:32

جسٹس محسن اختر کیانی اسٹاف ممبرز سمیت کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، خود ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی اسٹاف ممبرز سمیت کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔عدالتی ذرائع کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے کورونا کے باعث خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جسٹس اختر کیانی کی کورٹ کے تمام کیسز کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہیں ، کورٹ روم ڈس انفیکٹ کرایا گیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی کے اسٹاف ممبر افتخار، ریڈر مدثر ریاض ، کلرک طاہر محمود، نائب کورٹ جعفر شاہ اور نائب قاصد بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔جسٹس بابر ستار کے ریڈر روحان اور کلرک عدنان منظور کی کورونا رپورٹس بھی مثبت آئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :