اردو پوائنٹ پر لوکو شیڈ میں بجلی چوری کی نشاندہی کی خبر پر سیپکوچیف کا نوٹس ۔ خصوصی ٹیم کا ایکشن درجنوں کنکشن منقطع۔سیکنڑوں میٹر تار ضبط

Imran Malik عمران ملک ہفتہ 31 جولائی 2021 14:08

اردو پوائنٹ پر لوکو شیڈ میں بجلی چوری کی نشاندہی کی خبر پر سیپکوچیف ..
روہڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جولائی2021ء) لوکوشیڈ بابامراد شاہ کالونی بجلی چوری سیپکو چیف کا نوٹس ہنگامی بنیادوں پر بجلی چوروں کے خلاف آپریشن سینکٹروں کنڈاکنکشن منقطع چوری میں استعمال آنے والی ہزاروں میٹرتاریں ضبط بجلی چوروں میں کھلبلی بل ادا کرنے والے صارفین میں خوشی کی لہر میڈیا میں بجلی چوری کی نشاندہی کی گئی تھی تفصیلات کے مطابق روہڑی کے علاقے ریلوے کالونی لوکوشیڈ سے ملحقہ بابامرادشاہ کالونی میں بجلی چوری کا سیپکو چیف نے نوٹس لے لیا ہنگامی بنیادوں پر علاقے سے بجلی چوری کی روکتھام کے لئے آپریشن کی ہدایت پر سیپکو کی اسپیشل ٹیم کی جانب سے بابامرادشاہ کالونی میں آپریشن کرتے ہوئے سینکڑوں کی تعداد میں غیرقانونی کنڈاکنکشن اور ڈائریکٹ کنکشن منقطع کرتے ہوئے بجلی چوری میں استعمال آنے والی ہزاروں میٹر بجلی کی تاریں بھی ضبط کرلی گئی سیپکو عملہ کی جانب سے بجلی چوری کے خلاف آپریشن کو دیکھتے ہوئے بیشتر بجلی چوروں نے کسی بھی قسم کی کاروائی سے بچنے کے لئے از خود غیرقانونی طور پر لگائے گئے کنڈا کنکشن منقطع کرادئیے دوسری جانب بابامرادشاہ کالونی میں بجلی چوری کی روکتھام کے لئے سیپکو آپریشن پر باقائدگی سے بل ادا کرنے والے بجلی صارفین میں خوشی کی لہر پائی جاتی تھی واضح رہے لوکوشیڈ کالونی سے ملحقہ بابامرادشاہ کالونی میں بجلی چوری کے حوالے سے گزشتہ روز اردو پوائنٹ پر نشاندہی کی گئی تھی

متعلقہ عنوان :