وسطی بحیرہ روم میں 400 تارکین وطن کو بچایا گیا

پانچ گھنٹے کے اس ریسکیو مشن میں اوشن وائکنگ، ایس او ایس بحیرہ روم اور سی واچ تھری نامی تنظیمیں شریک تھیں،رپورٹ

پیر 2 اگست 2021 14:50

وسطی بحیرہ روم میں 400 تارکین وطن کو بچایا گیا
تیونس سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2021ء) تین نجی سمندری امدادی تنظیموں کے عملے نے وسطی بحیرہ روم میں سینکڑوں تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا ہے۔ پانچ گھنٹے کے اس ریسکیو مشن میں اوشن وائکنگ، ایس او ایس بحیرہ روم اور سی واچ تھری نامی تنظیمیں شریک تھیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق مجموعہ طور پر چار سو تارکین وطن کو بچایا گیا ہے۔ ایس او ایس بحیرہ روم نے تیونس کے پانیوں میں درجنوں مہاجرین کو بچایا۔ اس علاقے میں چند روز پہلے بھی درجنوں افراد کو بچایا گیا تھا۔ یورپ پہنچنے کی خواہش میں سالانہ سینکڑوں افراد ڈوب کر ہلاک ہو جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :