جیکب آباد: جونئیر ذوالفقا ربھٹو کی 31ویںسالگرہ منائی گئی

پیر 2 اگست 2021 23:11

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2021ء) جیکب آباد میں جونئیر ذوالفقا ر بھٹو کی 31ویںسالگرہ منائی گئی تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی شہید بھٹو جیکب آباد کی جانب سے شہید مرتضی بھٹو کے فرزید جونئیر ذوالفقار بھٹو کی 31ویں سالگرہ ضلعی دفتر میںمنائی گئی ،تقریب کی صدارت یوتھ ونگ کے صدر نور محمد منجھو نے کی اعزازی مہمان ممتاز لاشاری تھے تقریب سے سپاف کے بابل کوریجو،ریاض لاشاری ،سٹی صدر اکرم تھیم،محمد علی کربلائی ،نظیر لاشاری ،نثار ٹانوری ،،عاشق چاچڑ ،علی شیر منجھو،غوث بخش ،شاہزیب ،حبیب اللہ دہرپالی اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی کیک کاٹنے کے بعد جونئیر ذوالفقار کی درازی عمر کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔