ویکسی نیشن کے باوجود اداکارہ اور ماڈل اشنا شاہ کورونا وائرس کا شکار

سوچتی ہوںاگر میں نے ویکسین نہ لگوائی ہوتی تو کیا ہوتا،شہری ماسک پہنیں، ویکسین لگوائیں

منگل 3 اگست 2021 23:58

ویکسی نیشن کے باوجود اداکارہ اور ماڈل اشنا شاہ کورونا وائرس کا شکار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) معروف اداکارہ اور ماڈل اشنا شاہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں۔اداکارہ نے بتایا کہ کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسین کی دوڈوزز لگوانے کے باوجود میرا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے،لوگوں کی نسبت میں صحتمند ہوں اورمیرا امیون سسٹم بھی مضبوط ہے،اداکارہ نے کہا کہ میں یہ سوچتی ہوںکہ اگر میں نے ویکسین نہ لگوائی ہوتی تو کیا ہوتا۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے کہا کہ تمام شہریوں سے اپیل ہے کہ ماسک پہنیں اور ویکسین لگوائیں،ضروری ہے کہ اپنی حفاظت کے لئے تمام احتیاطی تدابیرپرعمل کریں،کورونا وائرس کوئی مذاق نہیں ہے اس میں ڈیلٹا کو غیر سنجیدہ نہیں لینا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :