تربیلا سے پیدا ہونے والی بجلی منصوبے کی مجموعی صلاحیت 4 ہزار 888 میگاواٹ سے بھی بڑھ گئی

واپڈا پن بجلی گھروں سے نیشنل گرڈ کو مجموعی طور پر 8 ہزار 74 میگاواٹ بجل فراہم کی جارہی ہے‘ ترجمان

بدھ 4 اگست 2021 00:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) تربیلا ڈیم میں پانی کی صورت حال بہتر ہونے پر منصوبے سے بجلی کی پیداوار میں زبردست اضافہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان واپڈاکے مطابق تربیلا سے پیدا ہونے والی بجلی منصوبے کی مجموعی صلاحیت 4 ہزار 888 میگاواٹ سے بھی بڑھ گئی۔ تربیلا سے پیک آورز میں نیشنل گرڈ کو 4 ہزار 917 میگاواٹ بجلی مہیا کی جارہی ہے۔ نیلم جہلم بھی پوری صلا حیت کے مطابق 969 میگا واٹ بجلی پیدا کررہا ہے۔ ترجمان کے مطابق واپڈا پن بجلی گھروں سے نیشنل گرڈ کو مجموعی طور پر 8 ہزار 74 میگاواٹ بجل فراہم کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :