ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کے حوالے سے آپریشن کے دوران لاکھوں روپے ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی

بدھ 4 اگست 2021 21:47

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2021ء) ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کے حوالے سے آپریشن کے دوران لاکھوں روپے ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر مردان ڈویژن افضل خان نیازی کی نگرانی میں منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈ ی کے خاتمے کے لئے گزشتہ روز تخت بھائی میں کاروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ملزمان نے پرائز بانڈ کے نام سے دفترکھولا رکھا تھا چھاپے کے دوران لاکھوں روپے کے ملکی اور غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کر لی گئی ہے ۔

ملزمان کے خلاف غیر ملکی کرنسی کے ضابطہ ایکٹ اور اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010کے تحت مقدماد درج کئے گئے ہیں۔ ایف آئی اے کی جانب سے علیحدہ علیحدہ چھاپوں کے دوران ملزمان سے لاکھوں روپے کے ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد ہونے کے علاوہ اہم دستاویزات بھی برآمد کرلی ہے ۔ تخت بھائی اور مردمیں ہونے والے کاروائیوں کے بعد ملزمان کو گزشتہ روز مقامی عدالت میں بھی پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :