اوباش نوجوان کو دوران پرواز ائیر ہوسٹس سے نازیبا حرکت کرنا مہنگا پڑ گیا

فضائی میزبان نے نوجوان کی پٹائی کر کے اسے جہاز کی نشست سے باندھ دیا ، ویڈیو وائرل

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری بدھ 4 اگست 2021 20:12

اوباش نوجوان کو دوران پرواز ائیر ہوسٹس سے نازیبا حرکت کرنا مہنگا پڑ ..
میامی (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 4اگست 2021) اوباش نوجوان کو دوران پرواز ائیر ہوسٹس سے نازیبا حرکت کرنا مہنگا پڑ گیا، فضائی میزبان نے نوجوان کی پٹائی کر کے اسے جہاز کی نشست سے باندھ دیا ، ویڈیو وائرل ۔ تفصیلات کے مطابق دوران پرواز ایئرہوسٹس کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا گیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ فرنٹیئرایئرلائن کی کمرشل پرواز میں پیش آیا جو کہ ‏فلاڈیلفیا سے میامی جارہی تھی۔

دوران پرواز ایک مسافر نے ایئرپوسٹس سے نازیبا حرکات کیں اور انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا، ‏مسافر فضائی میزبانوں پر چلاتا رہا اور زور زور سے انہیں اپنے والدین کی دولت کے بارے میں بتاتا ‏رہا۔
صورتحال کو قابو پانے کے لیے فلائٹ اسٹیورڈ پہنچا تو اس نے مسافر کو سمجھایا لیکن وہ باز نہ آیا ‏اور مسلسل چلا کر دیگر مسافروں کو پریشان کرتا رہا۔

(جاری ہے)

جب مسافر خاموش نہ ہوا تو فضائی میزبان نے اسے مکا مار کر جکڑ لیا اور ٹیپ سے اسے نشست ‏کے ساتھ باندھ دیا۔ مسافر کے منہ پر بھی ٹیپ لگا دی گئی اور بقیہ سفر اسی حالت میں ہی کرنا ‏پڑا۔میامی ایئرپورٹ پر طیارہ لینڈ ہونے کے بعد مذکورہ مسافر جس کی شناخت 22 سالہ بیری کے نام ‏سے ہوئی ہے گرفتار کر لیا گیا اور اسے 3 الزامات کے تحت چارج کیا گیا جب کہ ایئرلائن واقعے کی‏تفتیش تک فضائی عملے کو معطل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب ویڈی وائر ل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا بھی سخت ردعمل سامنے آیا ہے، اور صارفین کی جانب سے نوجوان کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیاجا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :