ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ آباد محمد معصوم کی جانب سے ڈی پی او آفس حافظ آباد میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز

Usama Irshad اسامہ ارشاد جمعرات 5 اگست 2021 12:02

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ آباد محمد معصوم کی جانب سے ڈی پی او آفس حافظ ..
حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اگست2021ء) تفصیلات کے مطابق ڈی پی او حافظ آباد محمد معصوم نے ڈی پی او آفس میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغازکر دیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمد معصوم نے ایس پی انویسٹی گیشن نعیم عزیز سندھو کے ہمراہ ڈی پی او آفس میں امرود کا پودا لگایا اور شجرکاری مہم کی کامیابی کیلئے دعا کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو اپنے حصے کا پودا لگانا چاہیے جو کہ نہ صرف ماحول کیلئے ضروری ہے بلکہ ایک بہترین صدقہ جاریہ بھی ہے۔

ابتدائی مرحلہ میں حافظ آباد پولیس کے 10تھانوں ، ایس ڈی پی اوز کے دفاتر اور پولیس لائنز میں پودے لگائے جائیں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ مون سون کی آمد ہے اور یہ موسم شجرکاری کیلئے انتہائی موزوں ہے اوراس میں لگائے گئے پودے بہتر نشوونما پاتے ہیں ہمیں زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر اپنے مستقبل کو محفوظ بنانا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :