ایس ایچ او تھانہ صدر ٹوبہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری، ایک کلو گرا م سے زائد چر س بر ا ٓمد،ملزم گرفتار

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 5 اگست 2021 17:06

ایس ایچ او تھانہ صدر ٹوبہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں ..
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اگست2021ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرٹوبہ رانا عمر فاروق کے حکم پر ایس ایچ او تھانہ صدر ٹوبہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری، ایک کلو گرا م سے زائد چر س بر ا ٓمد،ملزم گرفتار،مقدمہ درج، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کی خصوصی ہدایت پرعلاقہ تھانہ صدرٹوبہ میں منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیامنشیات فروخت کرنے والوں کے خلاف جاری مہم کے دوران ڈی ایس پی صدر سرکل ٹوبہ آصف شاہ کی سربراہی میں ایس ایچ اوتھانہ صدر ٹوبہ محمد حسن ایس آئی معہ عمران غفور اے ایس آئی وملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم نے علاقہ تھانہ صدر ٹوبہ میں مخبر کی اطلاع پر چک نمبر 382 ج ب لنک روڈ پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم بشیر احمد ولد سراج قوم کھرل سکنہ چمن عنائیت ضلع مظفر گڑھ کو گرفتار کیاجس کے قبضہ سے1420گرام چرس برآمدہوئی۔

متعلقہ عنوان :