حرمین انتظامیہ نے عمرہ زائرین کو اہم پیغام دے دیا
عمرہ زائرین کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنے مقررہ وقت پر ہی عمرہ کرنے آئیں، ورنہ انہیں حرم کے باہر انتظار کرنا پڑے گا
محمد عرفان جمعہ 27 اگست 2021 07:47
(جاری ہے)
جس کی وجہ سے حرم شریف کے باہر رش لگ جاتا ہے کیونکہ انہیں مقررہ وقت سے پہلے عمرہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے۔
اس حوالے سے حرمین انتظامیہ نے ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے کہ تمام عمرہ زائرین مقررہ وقت پر ہی عمرہ کرنے آئیں۔ حرم میں لوگوں کے ہجوم کو کنٹرول کرنے اور ان میں سماجی فاصلے کو ممکن بنانے والی کمیٹی کے سربراہ انجینئر ایمن بن مصطفی فلمبان نے کہا ہے کہ بہت سے لوگ اعتمرنا اور توکلنا کے ذریعے عمرہ کا اجازت نامہ حاصل کرنے کے بعد یا تو طے شدہ وقت سے پہلے آ جاتے ہیں یا پھر بہت دیر سے آتے ہیں۔ اجازت نامے کا مقصد ہی یہی ہے کہ ایک مخصوص وقت میں لوگوں کی زیادہ تعداد اکٹھی نہ ہونے پائے تاکہ وہ بہترین سہولتوں کے ساتھ عمرہ ادا کر سکیں۔ لوگوں کے وقت پر آنے سے پہلے یا بعد میں آنے سے طے شدہ گنتی سے زائد افراد اکٹھے ہو جاتے ہیں۔ جس سے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے میں دِقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تمام افراد کی صحت اور زندگی کو محفوظ بنانے کی خاطر ہی اجازت ناموں کا طریقہ کار شروع کیا گیا تھا۔ اس لیے تمام لوگ مقررہ وقت پر ہی عمرہ کرنے آئیں۔ واضح رہے کہ عمرہ سیزن کے دوران مسجد الحرام میں صفائی ، طہارت پر اور زیادہ توجہ دی جانے لگی ہے اور کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے سٹیریلائزیشن کا عمل بھی تیز تر کر دیا گیا ہے۔ حرمین شریفین کی انتظامیہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد الحرام کی صفائی ستھرائی پر چار ہزار مرد و خواتین پر مشتمل عملہ تعینات ہے جو ایک دن میں مسجد کی دس بار صفائی کرتا ہے۔ اس دوران مسجد کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے جراثیم کش اسپرے کا باقاعدگی کے ساتھ چھڑکاوٴ کیا جاتا ہے۔ جگہ جگہ زائرین کو پوسٹر کے ذریعے جسمانی فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی دی جا رہی ہے. طواف کے لیے خصوصی افراد کے لیے الگ ٹریک مقرر ہیں اور طواف کے دوران سنت نماز کی ادائی کے لیے مصلوں کے نشان بنائے گئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.