سعودی عرب ،کھجوریں اتارنے کے لیے روبوٹ تیار

پیر 6 ستمبر 2021 13:45

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2021ء) سعودی  عرب میں  انجینیر  خاتون نےکھجوریں اتارنے کے لیے روبوٹ تیار کرلیا ہے ۔سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی  عرب کی ایک خاتون انجینیر  ندیٰ البیطار نے  8 بازو والا ایک ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو شمسی توانائی کے ذریعے کھجور کے درختوں سے پکا ہوا پھل اتارنےکی صلاحیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

مقا می میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ   انہوں نے  کسانوں کو باغات  سے  کھجوریں اتارتے دیکھا جس سے انہیں اندازہ ہوا کہ یہ عمل کتنا کٹھن اور مشکل  ہے، اس لیے انہوں نے  ایک  ایسا روبوٹ تیار کیا  ہے  جو کھجوریں اتارنے کے عمل میں معاون ثابت ہو۔

انہوں نے کہا کہ     ربورٹ کو آپریٹ کرنے کے لیے مکینیکل انجینئرز اور فلائٹ انجینئرز کی ایک مربوط ٹیم کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :