کرک پولیس اور اشتہاریوں کے مابین فائرنگ کاتبادلہ ،قتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مجرم ہلاک
پیر 6 ستمبر 2021 22:10
(جاری ہے)
پولیس کے مطابق مخبر کی اطلاع پر پولیس تھانہ صابر آباد کے ایس ایچ او قابل خان نے پولیس نفری اور ریسکیو 15 اہلکاروں کے ہمراہ ڈی ایس پی صنوبر خان کی قیادت میں علاقہ منگر خیل میں مجرم اشتہاری محمد رحمن کی گرفتاری کیلئے اس کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا جہاں اشتہاری مجرم نے اپنے دیگر ساتھیوں سمیت پولیس کو دیکھتے ہی پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کی جس پر پولیس نے بھی اپنے دفاع میں جوابی فائرنگ کی۔
پولیس کے مطابق شدید مزاحمت کے بعد مجرم اشتہاری محمد رحمن ولد اسلام بادشاہ سکنہ منگر خیل فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا جبکہ اشتہاری کے دیگر ساتھی پہاڑی علاقے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ پولیس نے جاں بحق اشتہاری کے کلاشنکوف اور ایمونیشن کو قبضہ میں کرتے ہوئے لاش کو قانونی چارہ جوئی کے بعد پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک شدہ مجرم اشتہاری کرک پولیس کو قتل، اقدام قتل، پولیس پر حملے اور دیگر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔مزید اہم خبریں
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.