لاہور: پہلی طلاق کے بعد متاثرہ خاتون شوہر کی جائیداد کی حق دار ہے یا نہیں، متاثرہ خاتون نے عدالت سے رجوع کرلیا

پیر 13 ستمبر 2021 21:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2021ء) شوہر کی پہلی طلاق کے بعد شوہر کے انتقال کر جانے کے باعث جائیداد کے حصہ کے حوالے سے مقامی خاتون انصاف کے حصول کے لئے سیشن کورٹ پہنچ گئی درخواست گزار خاتون کے مطابق اس کے مرحوم شوہر نے اسے اپنی زندگی میں پہلی طلاق دی پہلی طلاق کے 90 روز گزر جانے کے بعد شوہر کا انتقال ہوگیا اور اب اس صورتحال میں درخواست گزار اپنی جائید میں حصے دار ہے یا نہیں اس حوالے سے عدالت فیصلہ کرے گی جبکہ عدالت نے 23 ستمبر کو بحث کے لئے فریقین کے وکلاء کو طلب کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :