شوہرعمر شریف کو امریکہ لانے ، علاج معالجے کی سہولتیں دینے کیلئے کوشاں ہیں، ریمان خان

عمر شریف برصغیر کے عظیم مزاح نگار، ہمیشہ دوسروں کو ہنسانے اور مسکرانے کے لیے سخت محنت کرتے ہیں، اداکارہ

منگل 14 ستمبر 2021 20:22

شوہرعمر شریف کو امریکہ لانے ، علاج معالجے کی سہولتیں دینے کیلئے کوشاں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2021ء) ماضی کی فلم سٹار ریما خان نے کہا ہے کہ ان کے شوہر ڈاکٹر سید طارق شہاب، عمر شریف کو امریکہ لانے اور یہاں علاج معالجے کی سہولتیں دینے کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔انسٹاگرام پر عمر شریف کے نام ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ریما خان نے کہا کہ ’عمر شریف کا شمار برصغیر کے عظیم مزاح نگاروں میں ہوتا ہے، بلاشبہ وہ ہر دور کے ایک حقیقی لیجنڈ ہیں، ہمیشہ دوسروں کو ہنسانے اور مسکرانے کے لیے سخت محنت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ ریما نے لکھا کہ آج یہ جان کر پریشان ہوں کہ وہ اپنی شدید بیماری کی وجہ سے درد اور تکلیف میں ہیں۔ریما نے لکھا کہ مجھے اپنے شوہر پر فخر ہے جو عمر شریف کو علاج معالجے کیلئے امریکا لانے کیلئے کوشاں ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ ڈاکٹر سید طارق شہاب نے ہائی رسک طریقہ کار کو انجام دینے پر اتفاق کیا ہے اور امریکا منتقل کرنے کے انتظامات میں خاندان کی مدد کر رہے ہیں۔ریما خان نے کہا کہ میں نے ان سے درخواست کی ہے کہ عمر شریف صاحب کو اس بیماری سے صحت یاب ہونے میں ہر ممکن مدد کریں۔انہوں نے اپنے شوہر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک سے دعا کرتی ہوں کہ وہ آپ کے ہاتھ میں شفا دے اور عمر صاحب کو مکمل صحت یاب کرے۔ ۔

متعلقہ عنوان :