ساہیوال،موٹر سائیکل ورکشاپ میں دھماکہ ،دوکاندار جھلس کر زخمی

جمعرات 16 ستمبر 2021 20:03

ساہیوال۔16ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2021ء) :موٹر سائیکل ورکشاپ میں دھماکہ ،دوکاندار جھلس کر زخمی ۔ہڑپہ سٹی میں ایک موٹر سائیکل ورکشاپ میں  دوکاندار محسن علی نے دکان کا شٹر اٹھایا اور بجلی کا سوئچ آن کرتے ہی زور دار دھماکہ ہوا اور آگ لگنے سے دوکاندار محسن علی جھلس گیا جسے ریسکیو 1122نے فوری پہنچ کر طبی امداد دیکر ہسپتال منتقل کیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں نے تحقیقات شرو ع کردی ۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق دوکان میں کسی پٹرول کی بوتل کا کھلا رہ جانا ہوا کی موجودگی اور دکان کے بند ہونے سے گیس کا بننا بتایا جاتاہے اور دکان کھلنے کے بعد بجلی کا سوئچ آن ہوتے ہی دھماکہ ہو گیا ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ حساس ادارہ بھی تحقیقات کر رہاہے تاہم بارودی مواد نہیں پا یا گیا ۔