پولیس کا حاجی کیمپ میں واقع گودام پر چھاپہ، نان کسٹم پیڈ کی بھاری کھیپ بر آمد

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2021ء) تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے حاجی کیمپ میں قائم گودام سے نان کسٹم پیڈ اشیاء کی بھاری کھیپ برآمد کرلی، موبل آئل، چاکلیٹس اور سرجیکل سامان سمیت دیگر غیر قانونی طریقہ سے درآمد شدہ نان کسٹم پیڈ اشیاء ملک کے دیگر شہروں کو سمگل کرنے کی تیاری کی جا رہی تھی، گودام سے برآمد ہونے والے سامان کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے جن کو ضروری کارروائی کے بعد ٹیکس ادائیگی کی غرض سے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ امتیاز نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے حاجی کیمپ میں قائم گودام سے لاکھوں روپے مالیت کے غیر ملکی نان کسٹم پیڈ اشیاء کی بھاری کھیپ برآمد کر لی ہے، برآمد سامان میں چاکلیٹس، موبل آئل، سرجیکل اشیاء اور دیگر متفرق سامان شامل ہے جن کو موقع ملنے پر دیگر شہروں کو سمگل کرنے کی تیاری کی جا رہی تھی جن کو ضروری کارروائی کے بعد (ٹیکس) کی ادائیگی کی غرض سے کسٹم حکام کے حوالے کر دی گئی ہی

متعلقہ عنوان :