بی اے پی ترقی پسند جماعت ہے جو بلارنگ ،نسل عوام کی ترقی وترویج کے مشن پرگامزن ہے ، جام کمال خان

جمعہ 17 ستمبر 2021 22:59

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2021ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر ووزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ بی اے پی ترقی پسند جماعت ہے جو بلارنگ ،نسل عوام کی ترقی وترویج کے مشن پرگامزن ہے ، بلوچستان عوامی پارٹی کے ترقیاتی اقدامات ایک مثال ثابت ہونگے ورکرز پارٹی کے عہدیدار اور پارٹی کے سپورٹرز جماعت کے اہم ستون ہیںتین سال قبل بی اے پی نے جو منشور پیش کیا تھا الحمداللہ آج ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہم نیاس منشور سے بھی آگے جا کر کام کیا ترقیاتی عمل کا مشاہدہ نہ صرف یہاں کے عوام خود کر رہے ہیں بلکہ باہر سے آنے والے لوگ بھی اس کا اعتراف کر رہے ہیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے بی اے پی کے رہنما میر عاصم کرد گیلو کی قیادت میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وفد نے وزیراعلی بلوچستان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاکہ میں اپنی پارٹی کے اراکین اور دوستوں کا مشکور ہوں جنہوں نے ہمیشہ مجھ پر بھرپور اعتماد کیا بلوچستان عوامی پارٹی صیح معنوں میں ایک ترقی پسند جماعت بن کر ابھری ہے پارٹی نے بلوچستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے پارٹی بلا رنگ ونسل صرف صوبے کے عوام کی ترقی وترویج کے مشن پر گامزن ہے تین سال قبل بی اے پی نے جو منشور پیش کیا تھا الحمداللہ آج ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہم نیاس منشور سے بھی آگے جا کر کام کیا ترقیاتی عمل کا مشاہدہ نہ صرف یہاں کے عوام خود کر رہے ہیں بلکہ باہر سے آنے والے لوگ بھی اس کا اعتراف کر رہے ہیںبلوچستان عوامی پارٹی میں اللہ کے فضل سے بہت قد آور مخلص اور محنتی لو گ شامل ہیں ورکرز پارٹی کے عہدیدار اور پارٹی کے سپورٹرز جماعت کے اہم ستون ہیں جو کام بے اے پی نے کیے ہیں وہ انشااللہ پارٹی کے ہر کارکن کا بیانیہ بنیں گے بلوچستان عوامی پارٹی کے ترقیاتی اقدامات ایک مثال ثابت ہونگے وزیراعلی نے ورکرز اور کارکنان کو پارٹی کو مزید فعال و بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :