پروفیسرمختاراحمد بٹ لیگ،آڈیٹر جنرل ، نیٹسول، جعفر برادرز اور ڈی پی ایس نے رائونڈ میچز میں کامیابی حاصل کرلی
جاز کی ٹیم کو چار وکٹوں سے شکست کا سامنا،جعفر برادرز کی ٹیم نے زمین ڈاٹ کام کو 6 وکٹوں سے پچھاڑ دیا نیٹسول کی ٹیم نے ڈی پی ایس کو 6 وکٹوں ، ڈی پی ایس کی ٹیم نے زیتون گروپ کی ٹیم کو دو وکٹوں سے شکست دی
اتوار 19 ستمبر 2021 13:30
(جاری ہے)
محمد بابر 41 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ راجہ سکندر نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ آڈیٹر جنرل پاکستان کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
کاشف غالب نے 44 رنز کی اننگز کھیلی ۔ راجہ سکندر کو عمدہ کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ اسی گرائونڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں جعفر برادرز کی ٹیم نے زمین ڈاٹ کام کو 6 وکٹوں سے پچھاڑ دیا۔ زمین ڈاٹ کام نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے۔ سلمان شاہد 31 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ عرفان ذوالفقار نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے حریف ٹیم کے 4کھلاڑیوں کو میدان بدرکیا۔ جعفر برادرز نے مطلوبہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔سلمان بلال نے 48 گیندوں پر شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 75 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ سلمان بلال کو شاندار بلے بازی میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ ویلنشیا ء کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں نیٹسول کی ٹیم نے ڈی پی ایس کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ ڈی پی ایس کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنائے۔ عبدالرقیب 38 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ فراز حسن نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ نیٹسول کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ عدنان بٹ 45 جبکہ فراز حسن 36 رنز بناکر نمایاں رہے۔علی ارحم نے حریف ٹیم کے دو کھلاڑی شکارکئے۔ فراز حسن کو آل رائونڈر کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ دوسرے میچ میں ڈی پی ایس کی ٹیم نے زیتون گروپ کی ٹیم کو دو وکٹوں سے شکست دی ۔ زیتون کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔ عرفات اکبر نے 55 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ سجاد بھٹی 41 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔احمد رضا، علی ارحم اور علی سہیل نے دو ،دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ڈی پی ایس کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ امتیاز حسین 33، عبدالرقیب 29 اور علی ارحم نے 25 رنز بنائے۔محمد عدیل اور معاذ منصور نے دو ،دو وکٹیں حاصل کیں۔ علی ارحم آل رائونڈر کارکردگی پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.