فرانس کی مایوسی کو سمجھتے ہیں، وزیرِِ اعظم آسٹریلیا

فرانس سے آبدوز معاہدہ ختم کر کے امریکا سے نیا معاہدہ ملکی مفاد میں ہے، اسکاٹ ماریسن

اتوار 19 ستمبر 2021 16:00

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2021ء) آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم اسکاٹ ماریسن نے کہا ہے کہ معاہدہ ختم کرنے پر فرانس کی مایوسی کو سمجھتے ہیں۔

(جاری ہے)

اسکاٹ ماریسن کا اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ اندازہ ہے کہ فرانس کے لیے یہ بات کتنی مایوس کن ہے۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا نے خود مختار ریاست کی طرح قومی مفاد میں فیصلہ کیا ہے۔آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ فرانس سے آبدوز معاہدہ ختم کر کے امریکا سے نیا معاہدہ ملکی مفاد میں ہے۔

متعلقہ عنوان :