سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی تکمیل سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو ں گے ، حکام سی پیک اتھارٹی

منگل 21 ستمبر 2021 16:06

سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی تکمیل سے ملکی معیشت  پر مثبت اثرات مرتب ..
اسلام آباد۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2021ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے تحت جاری منصوبوں کی تکمیل سے ملکی معیشت  پر مثبت اثرات مرتب ہو ں گے اور عام آدمی کی زندگی کا معیار بہتر ہو گا۔ سی پیک اتھارٹی حکام کےمطابق سی پیک  منصوبے سے قومی معیشت کے فروغ اور غربت میں کمی لانے میں نمایاں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

موجودہ حکومت نے پہلے دن سے  سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر کام کی رفتار  کو مزید تیز کیا ہے۔  دونوں ملکوں کے مابین تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔  چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت جاری منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز ہوجائے گی، سی پیک کے جاری مرحلے سے پاکستانی عوام کی فلاح وبہبود پر سماجی واقتصادی فوائد مرتب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :