آل پاکستان یادگار پرنس فٹبال فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ، پیر محل نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان کو ہراکر ٹرافی جیت لی

Irfan Feroz Awan عرفان فیروز اعوان منگل 21 ستمبر 2021 17:29

آل پاکستان یادگار پرنس فٹبال فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ، پیر محل نے سنسنی خیز ..
لودہراں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2021ء) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں پرنس کلب کے زیر اہتمام منعقدہ آل پاکستان یادگار فلڈ لائٹس فٹبال ٹورنامنٹ کھیلا گیا جس کے فائنل میچ میں  پیرمحل کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاک روز کلب ڈیرہ اسماعیل خان کو ایک گول سے ہرادیا مقررہ وقت میں میچ ایک ایک گول سے برابر رہا میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا فاتح ٹیم پیر محل نے 8 کے مقابلے میں 9 گول کرکے وننگ ٹرافی جیت لی اس دوران گراؤنڈ میں موجود شائقین کی بڑی تعداد موجود رہی اور اچھی کارکردگی پر کھلاڑیوں کو دل کھول کر داد دی فائنل میچ کے مہمان خصوصی شہر کی تاجر شخصیات چوہدری جاوید اقبال طور اور راؤ علی گوہر تھے انہوں نے ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 30 ٹیموں نے حصہ لیا شہباز اکمل بلوچ نے پورے ٹورنامنٹ کے دوران کمنٹری کے فرائض سر انجام دیے۔

متعلقہ عنوان :