متحدہ عرب امارات حکومت نے ملازمین کی دیرینہ مشکل حل کردی

تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر سے متعلق شکایات درج کرانے کا طریقہ متعارف کرادیا گیا، تمام تر تفصیلات بھی بتادی گئیں

Sajid Ali ساجد علی بدھ 22 ستمبر 2021 10:48

متحدہ عرب امارات حکومت نے ملازمین کی دیرینہ مشکل حل کردی
ابو ظہبی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 ستمبر 2021ء ) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ملازمین کی دیرینہ مشکل حل کرتے ہوئے تنخواہوں میں تاخیر سے متعلق شکایات درج کرانے کا طریقہ متعارف کرادیا ، تمام تر تفصیلات بھی بتادی گئیں۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں میں تاخیر سے متعلق شکایات درج کرانے کے لیے یو اے ای حکام کی جانب سے ایک پورٹل متعارف کرایا گیا ہے ، جس کو ’مائی سیلری‘ کا نام دیا گیا ہے ، یہ پورٹل ملازمین کو موہری کے ساتھ شکایت درج کروانے کی سہولت فراہم کرتا ہے ، جس کے بعد خود وزارت تنخواہوں میں تاخیر سے متعلق معاملے کی تفتیش کرتی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ شکایات درج کروانے کے لیے سب سے پہلے کارکنوں کو مائی سیلری سروس پر جانا ہوگا ، جو کہ موہری کی ویب سائٹ پر اور وزارت کی موبائل ایپ پر موجود ہے ، اس کے بعد دوسرے مرحلے میں بطور ملازم اپنی رجسٹریشن کریں ، جس کے لیے پاسپورٹ نمبر، قومیت اور تاریخ پیدائش کی ضرورت ہوگئی ، پھر یوزر نیم کا انتخاب اور پاسپورڈ لگائیں ، اسی طرح ای میل ایڈریس اور موبائل نمبر فراہم کریں ، اس کے بعد 2 خفیہ سوالات کا انتخاب کریں اور ٹرم اینڈ کنڈیشنز پر کلک کریں۔

(جاری ہے)

اس کے بعد جیسے ہی ای میل اور موبائل نمبر کی تصدیق کریں گے تو آپ کو ون ٹائم پاسپورڈ موصول ہوجائے گا ، ون ٹائم پاسپورڈ درج کرنے کے بعد آپ کو ای میل ایڈریس پر تصدیقی لنک کے ساتھ تصدیقی ای میل بھیج دی جائے گی ، پھر ملازمین کے لئے سروسز کا انتخاب کریں اور اس میں ‘ مائی سیلری ‘ کے آپشن کا انتخاب کریں اور وہاں اپنی تنخواہ میں ہونے والی تاخیر کے حوالے سے تفصیلات فراہم کریں ، شکایات درج کروانے کے بعد وزارت خود سے متعلقہ محکمے کے ساتھ اس شکایت کی تفتیش کرے گی۔

متعلقہ عنوان :