غیر قانونی طور پر گرین نمبر پلیٹس اور نیلی لائیٹس کے خلاف کریک ڈائون جاری

جعلی اور بوگس نمبر پلیٹس لگانے پر چالان کی بجائے مقدمات کے اندراج کا سلسلہ جاری

بدھ 22 ستمبر 2021 15:03

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) غیر قانونی طور پر گرین نمبر پلیٹس اور نیلی لائیٹس کے خلاف کریک ڈائون جاری، جعلی اور بوگس نمبر پلیٹس لگانے پر چالان کی بجائے مقدمات کے اندراج کا سلسلہ جاری ہے ۔سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ 2 روز میں پرائیویٹ گاڑیوں پر گرین نمبر پلیٹس لگانے پر 4 مقدمات درج، جعلی اور بوگس نمبر پلیٹس لگانے پر 7 موٹر سائیکلسٹ کے خلاف مقدمات درج ہوا ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثنا غیر نمونہ نمبر پلیٹس پر 3 ہزار 412 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، بغیر نمبر اور اپلائیڈ فار 110 موٹر سائیکل و گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی، غیر قانونی طور پولیس فلیشر لائیٹس لگانے والوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ سی ٹی او لاہور کے مطابق کالے شیشے لگانے پر 155 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے، انہوں نے کہا کہ نمبر پلیٹس پر ٹیمپرنگ، جعلی اور واضح نمبر نہ ہونے پر کوئی عذر قبول نہیں، بغیر نمبر پلیٹس موٹر سائیکلوں کو تھانوں میں بند کروا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :