نیشنل روک اینڈ کلائیمبنگ چمپئن شپ 25 ستمبر سے اسلام آباد میں شروع ہو گی

بدھ 22 ستمبر 2021 16:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) الپائن کلب آف پاکستان کے زیراہتمام نیشنل روک اینڈ کلائیمبنگ چیمپئن شپ 25 ستمبر سے اسلام آباد میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز الپائن کلب آف پاکستان کے صدر ابو ظفر صادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چمپئن شپ میں ملک بھر سے نامور کوہ پیما حصہ لیں گے۔یہ چمپئن شپ 27 ستمبر تک جاری رہے گی اور چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔ چمپئن شپ میں کرونا وائرس کے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے گا اور مزید معلومات کے لئے الپائن کلب آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل کرار حیدری سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔