زندہ اور باشعور قومیں اپنے ثقافتی و روایاتی اقدار اور تاریخی ورثے کا تحفظ کرتی ہیں ، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا پشتون کلچر ڈے پر خصوصی پیغام

جمعرات 23 ستمبر 2021 15:45

زندہ اور باشعور  قومیں اپنے ثقافتی و روایاتی اقدار اور تاریخی ورثے ..
کوئٹہ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2021ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان  نے کہا ہے کہ زندہ اور باشعور  قومیں اپنی  ثقافتی و روایاتی اقدار اور تاریخی ورثے کا  تحفظ کرتی ہیں ۔ ہمارا صوبہ مختلف اقوام، قبیلوں اور  رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والوں کا گلدستہ ہے۔ہمارے صوبے کی منفرد ثقافت، روایات اور تہذیب و تمدن یہاں بسنے والے لوگوں  کی پہچان ہے۔

  وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان  نے  پشتون کلچر ڈے کے موقع پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کی ادبی تاریخ میں پشتون شعراء، ادیب، مؤرخین اور مصنفین نے صوبے کی تہذیبی، ثقافتی، تاریخی اور روایتی ترجمانی احسن انداز سے کی ہے۔ پشتو ادب کے نامور شعراء نے اپنے کلام میں ہمیشہ پشتون قوم کو ملی یگانگت، ہم آہنگی، قومی یکجہتی، بہادری،اتحاد و اتفاق اور ہر قسم کے تعصب سے بالاتر مثبت اور تعمیری سوچ کا درس دیا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا  ہے کہ آج کے نوجوان کو ان تمام تعمیری پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبے کی تعمیر و ترقی میں  فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

پشتو بولی  کو مصنفین نے اپنی کتب میں نمایاں جگہ دی ہے جس کا مقصد رواداری، برداشت، تحمل مزاجی اور میانہ روی پر عمل کرتے ہوئے اجتماعیت کو فروغ دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :