بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیرہ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

جمعہ 24 ستمبر 2021 16:38

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2021ء) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیرہ اسماعیل خان کے میٹرک وانٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں طویل عرصہ بعد  پہلی دو پوزیشنز انٹرمیڈیٹ کے طلباء لے اڑے ،میٹر ک کے امتحانات میں مجموعی طور پر نجی تعلیمی اداروں کی طالبات نے میدان مار لیا ، میٹرک کی پہلی تین پوزیشنز پرائیویٹ سکولز نے حاصل کیں ،جبکہ انٹر میڈیٹ میں بھی پہلی تین پوزیشنز پرائیویٹ کالجز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ،مجموعی طور پر انٹر میڈیٹ سائنس گروپ پری میڈیکل کا رزلٹ 96.01 فیصد ،پری انجینئرنگ گروپ 95.41 فیصد ،جنرل سائنس گروپ 45.65 فیصدرہا ،ڈیرہ تعلیمی بورڈی سالانہ امتحانات 2021 میٹرک وانٹر میڈیٹ نتائج کی تقریب مقامی ہال میں منعقد کی گئی ،تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر علی امین خان گنڈہ پور کے علاوہ چیئر مین ڈیرہ تعلیمی بورڈ پروفیسر ڈاکٹر احسان اللہ خان بلوچ سمیت بورڈ کے اہلکاروں اور پوزیشن ہولڈرز طلباء وطالبات اور ان کے والدین نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

میٹرک سالانہ نتائج کے مطابق پہلی پوزیشن عمران پبلک سکول ڈیرہ کی طالبہ میمونہ متین نے 1086 نمبرزلے کر اپنے  نام کرلی ،دوسری پوزیشن چارا میدواروں قرطبہ پبلک سکول اینڈ کالج ڈیرہ کی طالبہ ایمن ابیہ شیخ اور دی نالج ہوم سکول اینڈ کالی کی طالبہ عریبہ ندیم،لیڈز سکول اینڈ کالج کے طالب علم عبدالباسط  جبکہ لینزسکول اینڈ کالج کے طالبعلم عبداللہ ظہور  نے 1084 نمبر ز  لے کر حاصل کی ، اسی طرح سینٹ ہیلن ہائیر سکینڈری سکول کی طالبہ زہرہ فاروق،خیبر پبلک سکول ڈیرہ کی طالبہ ہما وزیر اور اقراء سائنس سکول پہاڑپور کی طالبہ اقراء  نے1082 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کیں ، آرٹس گروپ کی پہلی تین پوزیشنز گورنمنٹ سکولز   حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ،آرٹس گروپ میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول نمبر9 ڈیرہ کی طالبہ زیبا منام نے 1042 نمبر زلے کر اپنی نام کی ،گرونمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول نمبر 5 ڈیرہ کی ایمن علی نے 996 نمبر لے کر دوسری پوزیشن جبکہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر 4 ڈیرہ کی عاصمہ گل نے 980  نمبرز لے کرتیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

انٹرمیڈیٹ میں طلباء کا پلڑا بھاری رہا ،مجموعی طور پر پہلی دوپوزیشن طویل عرصہ بعد طلباء  حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ، لیڈز سکول اینڈ کالج کے شباب الاسد نے 1090 نمبر لے کر پہلی پوزیشن ،اقراء سائنس سکول اینڈ کالج پہاڑپور کے محمد آفتاب نے 1086 نمبرز لے کر دوسری پوزیشن جبکہ طلبات میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج وانا کی عیشاء علی ،لیڈز سکول اینڈ کالج کی بائقا ایزدی نے 1082 نمبر ز لے کر تیسری پوزیشن اپنے نام کی ،پری میڈیکل گروپ میں اقراء سکول اینڈ کالج پپاڑپور کے محمد آفتاب نے 1086 نمبرز لے کر پہلی ،گورنمنٹ گرلز ڈری کالج وانا کی عیشاء علی،لیڈز سکول اینڈ کالج کی بائقا ایزدی  1082 نمبرز لے کر دوسری پوزیشن پر رہیں ،مفتی محمود پبلک سکول اینڈ لج ڈیرہ کی حسنہ محمود  لینز سکول اینڈ کالج ڈیرہ کے محمد یاسر نے 1080 نمبرز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

پری انجینئرنگ گروپ میں لیڈز سکول اینڈ لاکج کے شباب الاسد نے 1090 نمبرز سے پہلی وزڈم سائنس سکول اینڈ کالج ٹانک کے غلام رضانے 1076 نمبرز سے دوسری جبکہ سینٹ ہیلن ہائیر سیکنڈری سکول کی زہرہ خان  اور لینز سکول اینڈ کالج ڈیرہ کے محمد یاسر نے 1068 نمبرز سے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر علی امین خان گنڈہ پور نے پوزیشن ہولڈر طلباء اور طالبات  میں نقد انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :