ہدایتکار قیصر جاوید کی چالیس سالہ خدمات کے اعتراف میں تقریب کا انعقاد

قیصر جاوید نے ہمیشہ معیاری اورفیملی ڈرامے بنائے ‘مسعود اختر،ذوالقرنین حیدر،ایس اے خان

ہفتہ 25 ستمبر 2021 11:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) اسٹیج کے نامور ہدایتکار قیصر جاوید کی چالیس سالہ خدمات کے اعتراف میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شوبز سے وابستہ سینئر شخصیات نے شرکت کی ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیج کے سینئر ہدایتکار قیصر جاوید کے اعزازمیںگزشتہ روز اعوان ٹائون میںخصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں ان کی چالیس سالہ خدمات پر انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جاوید رضوی،ایس اے خان، ذوالقرنین حیدر ،اشرف خان،مسعود اختر سمیت دیگر شرکاء نے قیصر جاوید کی فنی خدمات کوسراہتے ہوئے کہا کہ وہ اسٹیج کے انتہائی با صلاحیت ہدایتکار ہیں جنہوں نے ہمیشہ معیاری اورفیملی ڈرامے بنائے ۔ قیصر جاوید نے ہمیشہ اصلاحی ڈراموں کی ہدایتکاری کی ہے اور یہ ان کا کریڈٹ ہے کہ انہوںنے اپنے ڈراموں کے ذریعے فیملیوں کو تھیٹر کی جانب راغب کیا ۔ اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا ۔

متعلقہ عنوان :