برطانیہ میں غیر ملکی ہنر مند کارکنوں کیلئے 10ہزارویزوں کا اعلان

اتوار 26 ستمبر 2021 15:30

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2021ء) برطانیہ میں ہنر مند غیرملکی کارکنوں کے لیے 10ہزار سے زیادہ ویزوں کا اعلان کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس طرح کرسمس تک محدود مدت کے لیے تقریبا5 ہزار غیر ملکی ٹرک ڈرائیوروں کو ملک میں لایا جائے گا۔ اسی طرح پولٹری پروسیسنگ جیسی دیگر اہم صنعتوں کے لیے بھی 5 ہزار 5 سو ویزے جاری کیے جائیں گے ۔ برطانیہ میں اس کمی کی ایک وجہ بریگزٹ کے بعد سے امیگریشن کے سخت قوانین ہیں، جس کی وجہ سے ہنر مند کارکنوں کا برطانیہ جانا مشکل ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :